٭ ہانگ کانگ : ایک جاپانی آرٹسٹ کی بنائی ہوئی کارٹون گرل کی پینٹنگ ہانگ کانگ میں منعقدہ ایک آکشن میں خطیر رقم میں فروخت ہوئی ۔ رپورٹ کے مطابق جاپان سے تعلق رکھنے والے یوشیتو نارا کی بنائی ہوئی مذکورہ پینٹنگ 24.9 ملین ڈالر (177 کروڑ ) روپئے میں فروخت ہوئی ۔ نارا کی اس شاہکار پینٹنگ کیلئے چھ بولیاں دی گئیں ، تاہم صرف دس منٹ میں پانچ گنا زیادہ بولی لگائی گئی جو آکشن ریکارڈ کے مطابق اب تک کی سب سے زیادہ بولی ہے ۔ مذکورہ پینٹنگ نارا نے 2000 ء میں بنائی تھی ۔
