کارپوریٹ ادارے سماج کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لیں

   

گلبرگہ میں کارپوریٹ شعبوں کے نمائندوں کا اجلاس، ڈپٹی کمشنر فوزیہ ترنم کا خطاب

گلبرگہ 17اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دپٹی کمشنر گلبرگہ محترمہ فوزیہ ترنم نے منگل کے دن گلبرگہ میں کارپوریٹ سیکٹر کے نمائیندوںکے ساتھ  ایک اجلاس منعقد کیا جس میںضلع پنچایت کے چیف ایکزکیوٹیو آٖفیسر بھنور سنگھ مینا اور ایڈیشن ڈی سی رائے پا ہنسگی شریک تھے ْ۔ڈپٹی کمشنر نے کارپوریٹ  کمپنیوں بشمول سمنٹ کمپنیوں  اور شکر کارخانوں پر زور دیا کہ وہ ضلع گلبرگہ کی ہمہ جہتی ترقی میں تعاو ن کریں  ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محترمہ فوزیہ ترنم نے کارپوریٹ سیکٹر اور بینکوںپر زور دیا کہ وہ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داریوںکے فنڈس کو سماج کی  ترقی  کے لئے استعمال کریں ۔ انھوںنے کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم ، صحت اور کھیل کود کے میدانوں پر توجہ دیں ۔ ریاستی حکومت کی پالیسیوں کے مطابق مدارس پر توجہ دیں ۔ متعلقہ محکمہ جات پر انھوں نے زور دیا کہ وہ اپنی ضروریات سے متعلق فوری رپورٹس پیش کریں تاکہ سی آر فنڈس کا کمیونٹی کی ترقی کے لئے استعمال کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے کمپنیوںپر زور دیا کہ وہ تعلیم  ، صحت ، کھیل کود کے شعبوں پر زور دیں ۔  انھوں نے مختلف محکموں پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اپنے فنڈس کے استعمال کی رپورٹس پیش کریں اورکمیونٹی کی بنیاد پر شروع کئے گے پروجیکٹس کے لئے فنڈس کی قلت سے متعلق بھی رپورٹس پیش کریں ۔ اس اجلاس  میں ضلع پنچایت گلبرگہ کے چیف ایکزکیوٹیو آفیسر بھنور سنگھ مینا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رائیپا ہنسگی نے بھی شرکت کی ۔ ضلعی انڈسٹرئیل سنٹر کے ڈپٹی ڈائیرکٹر عبدالعظیم اور مختلف کارپوریٹ کمپنیوں کے پچاس سے زائد نمائندے بھی اس اجلاس میں شریک تھے ۔