حیدرآباد۔ خانگی اور کارپوریٹ دواخانوں میں ہونے والی کورونا وائرس کے مریضوں کی اموات کو ریکارڈ نہیں کیا جا رہاہے!کورونا وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی نعشوں کی حوالگی میں کسی قسم کی سختی نہ کئے جانے اور خانگی دواخانوں سے نعشوں کی حوالگی کے معاملہ میں سختی پیدا کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے۔سوشل میڈیا پر انتقال کی خبروں میں اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔شہر حیدرآباد میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران خانگی دواخانو ںمیں فوت ہونے والے ایسے 4مریضوں کی توثیق ہوئی ہے جو کورونا وائرس سے متاثر تھے ۔پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک دواخانہ میں کورونا وائرس کے سبب فوت ہونے والے ایک متوفی کی نعش کو مالک مکان نے گھر لانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا جبکہ پرانے شہر کے ہی ایک اور تاجر کا صبح کی اولین ساعتوں میں شہر کے ایک کارپوریٹ دواخانہ میں تنفس کے علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔اسی طرح سے دو اور افراد کے فوت ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔