٭ نوبل انعام یافتہ ابھیجیت بنرجی نے آنے والے مرکزی بجٹ میں کارپوریٹ ٹیکس میں مزید کٹوتی کے خلاف مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کارپوریٹ شعبہ میں رقم کی کمی نہیں ہے۔ ہم کو طلب کے شعبہ میں اضافہ کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کیلئے عوام کے ہاتھ میں پیسہ چاہئے اور وہ خرچ کریں گے۔