کارپوریٹ ہاسپٹل میں کمسن کی موت

   

حیدرآباد ۔ /14 اگست (سیاست نیوز) ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے سبب ایک کمسن کی موت کا واقعہ سکندرآباد کے علاقہ میں پیش آیا ۔ جہاں 13 سالہ پروین کی ایک کارپور یٹ ہاسپٹل میں موت واقع ہوگئی ۔ پولیس رام گوپال پیٹ کے مطابق پروین کو /6 اگست کو منسٹر روڈ پر واقع ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا جو جلال پور جوملارامارم علاقہ کے ساکن اپالم کا بیٹا تھا /6 اگست کو ہاسپٹل میں شریک کروانے کے بعد /10 اگست کو اس لڑکے کی سرجری کی گئی اور کل رات لڑکا فوت ہوگیا ۔ لاکھوں روپئے کی ادائیگی کے باوجود بھی لڑکے کی موت پر اس کے والدین نے ڈاکٹروں پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔