کارڈن سرچ سے خوفزدہ نہ ہونے عوام سے ضلع ایس پی کی خواہش

   

Ferty9 Clinic

محبوب نگر۔/2اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عوام کو پرسکون اور امن و امان والی زندگیوں کیلئے ہی کارڈن سرچ پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع ایس پی ریما راجیشوری نے کیا۔ وہ محبوب نگر ضلع کے دیور کدرہ منڈل کے موضع پولکٹ پور میں کارڈن سرچ کی قیادت کرتے ہوئے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کارڈن سرچ کے تعلق سے خوف کا شکار نہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارڈن کا مقصد جرائم کی روک تھام ہے اور عوام کی حفاظت بھی مقاصد میں شامل ہیں۔ لہذا عوام پولیس سے بھرپور تعاون کریں، کوئی بھی مشتبہ شخص نظر میں آئے تو فوری پولیس کو مطلع کریں کسی کو بھی مکان کرایہ پر دینے سے پہلے اس کی مکمل معلومات حاصل کریں۔ ڈی ایس پی کے علاوہ 7 سرکل انسپکٹرس، 7 سب انسپکٹرس، 100پولیس کانسٹبلس نے پروگرام میں حصہ لیا۔ تلاشی کے دوران دستاویزات کی عدم موجودگی پر 9 گاڑیوں کو ضبط کرلیا گیا۔