یارک شائر 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب کورونا بحران کے سبب پوری دنیا میں مسجدیں بند کردی گئی ہیں اور مسلمان رمضان المبارک کی عبادتیں گھروں میں کرنے پر مجبور ہیں ، ایسے میں یارک شائر سے تعلق رکھنے والا 8 سالہ یحییٰ مراد حسین نے اپنے گھر کے ایک حصہ میں کارڈ بورڈ کا تخلیقی انداز میں استعمال کرتے ہوئے مسجدبنادی۔ یحییٰ کے مطابق اُسے رمضان کی عبادت کے لئے ایک مخصوص اور پُرسکون جگہ کی تلاش تھی جس کے بعد اُس نے مسجد میں جانے سے محرومی کے سبب گھر کے ایک حصہ کو کارڈ بورڈ کے ذریعہ ایک ہفتے کے اندر مسجد کی شکل دے دی جہاں وہ اور اُس کے والدین عبادت میں مصروف ہیں۔ اِس عارضی مسجد کی تیاری میں اُن کی والدہ عظمیٰ نے بھی مدد کی ہے اور کھڑکیاں، سیلف اور سجاوٹ کے ساری اشیاء کی جغرافیائی ترتیب و ڈیزائن میں کامیاب کوشش پر اپنے بیٹے پر فخر کا اظہار کیا۔