حیدرآباد ۔ 21جنوری ( پی ٹی آئی ) پولیس نے ایک خانگی ہاسپٹل سے کارکرد قلب کی شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک بلارکاوٹ منتقلی کو یقینی بنانے کیلئے دواخانہ سے ایرپورٹ تک 35کلومیٹر کا سبز راہداری سفر فراہم کیا ۔ پولیس کے اس انتظام کے نتیجہ میں صرف 30منٹ میںراستہ طئے ہوگیا ۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق سکندرآباد کے یشودھا ہاسپٹل سے ایک ایمبولنس دوپہر 12:33 پر کارکرد قلب لے جانے والی میڈیکل ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئی اور صرف 30منٹ میں یعنی دوپہر 1:03 بجے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ۔ صرف 30منٹ میں 35 کلومیٹر سفرکو یقینی بنانے کیلئے پولیس مساعی کی ستائش کی گئی ہے۔