عادل آباد /15 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عنقریب منعقد ہونے والے گرام پنچایت زیڈ پی ٹی سی اور مجلس بلدیہ انتخابات میں پارٹی کارکنوں اور قائیدن کو متحد طور پر جدوجہد کرتے ہوئے بی آر ایس امیدواروں کو زیادہ سے زیادہ ووٹوں کی اکثریت سے منتخب کرنے کا مشورہ سابق ریاستی وزیر اور عادل آباد ضلع بی آر ایس پارٹی صدر جوگو رامنا نے دیا ۔ موصوف مستقر عادل آباد پارٹی دفتر میں بی آر ایس اراکین و قائدین کے ایک اجلاس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے چیف منٹسر ریونت ریڈی پر الزام عائد لگایا کہ ریونت ریڈی پارلیمنٹ انتخابات میں کانگریس پارٹی پارلیمنٹ امیدوار کی نکامی کو محسوس کرتے ہوئے ریتو بندھو اسکیم کے تحت 41 ہزار کروڑ روپئے کسانوں کیلئے جاری کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ جس کی عدم عمل آوری ریونت ریڈی کو 420 قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی گئی تھی ۔ جس کو پولیس نے کچرے دان کی نظر کردیا ۔ جس کے پیش نظر عنقریب پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کرنے کا بھی جوگو رامنا نے اظہار کیا ۔