کارکنان کانگریس کی اسکیمات کی فراہمی کیلئے اپنی خدمات انجام دیں

   

سید عنایت علی حلقہ اسمبلی سرپور ٹاؤن کے کانگریس میناریٹی انچارج نامزد

سرپور ٹاؤن (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی سرپور ٹاؤن کانگریس پارٹی اقلیتی انچارج کی حیثیت سے عنایت علی کو نامزد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرپورٹاؤن میں اج مقامی اخباری نمائندوں کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سیکریٹری اقلیتی محمد عبدالشکیل نے کہا کہ ال انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی چیئرمین عمران پرتاپ گڑی اور وائس چیئرمین اے ائی سی سی اقلیتی فرحان اختر کی ہدایت کے مطابق اج سرپور ٹاؤن کے ساکن سید عنایت علی کو عادل اباد پارلیمنٹری انتخابات کے پیش نظر حلقہ اسمبلی سرپورٹاون سے کانگریس پارٹی اقلیتی انچارج کی حیثیت سے نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر محمد عبدالشکیل نے کہا کہ کانگریس پارٹی نوجوان قائد سید عنایت علی کو اسمبلی کانگریس پارٹی اقلیتی انچارج نامزد کیے جانے پر ال انڈیا کانگریس کمیٹی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ چیئرمین عمران پرتاب گڑھ اور وائس چیئرمین فرحان اختر سے اظہار تشکر کیا۔ اور اج اے ائی سی سی اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نامزد کیے گئے لیٹر کو تلنگانہ کانگریس پارٹی اسٹیٹ جنرل سگریٹری محمد عبدالشکیل نے اپنے ہمراہ کانگریس پارٹی نوجوان قائد محمد عفت حسین کے ساتھ مل کر حلقہ انچارج سرپور ٹاون کانگریس پارٹی اقلیتی عنایت علی کو نامزد کیا گیا لیٹر حوالے کرتے ہوئے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کی فلاح و بہبود و کامیابی کے لیے فوجی کی طرح خدمات انجام دینے کا مشورہ دیا، اس کے علاوہ حلقہ اسمبلی سرپور ٹاؤن میں زیادہ سے زیادہ مسلم اقلیتوں کو یکجہتی و اتحاد کے ذریعے کانگریس پارٹی کی طرف راغب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی رکن پارلیمان امیدوار کو حلقہ اسمبلی سرپورٹاؤن سے بھاری اکثریت کی کامیابی سے ہمکنار کرنے جدوجہد کرنے کا مشورہ دیا، بعد ازاں ال انڈیا کانگریس کمیٹی مائنارٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نامزد کیے گئے لیٹر کی حوالگی کی گئی۔