نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کوبی جے پی کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کے 370 سے زیادہ سیٹیں جیتنے کے ہدف کو ایک اعداد و شمار نہیں، بلکہ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت سمجھ کر حاصل کریں۔بی جے پی کے قومی کنونشن کے افتتاح سے قبل پارٹی کے قومی عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے یہ بھی اپیل کی کہ ہر بوتھ پر بی جے پی کے 370 ووٹ بڑھائیں۔
