کارگل جنگ میں مستعملہ ’ بہادر ‘ ایم آئی جی 27 طیاروں کو خدمات سے ہٹادیا گیا

   

نئی دہلی : MiG-27 لڑاکا طیاروں کو جو انڈین ائر فورس میں شامل تھے اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ کارگل جنگ میں حصہ لیا تھا اب خدمات سے سبکدوش کرلیا گیا ہے ۔ یہ طیارہ تقریبا 35 سال تک خدمات میںرہنے کے بعد اب جنگی خدمات کیلئے اڑان نہیں بھریں گے ۔ انڈین ائر فورس پائلٹس کی جانب سے ان طیاروں کو ’ بہادر ‘ کا لقب دیا گیا تھا ۔ ان طیاروں کو 20 سال قبل پاکستان کے خلاف کارگل جنگ میں استعمال کیا گیا تھا اور یہ انتہائی مقبولیت کے حامل ہوئے تھے ۔