کارگل شہید کیپٹن حنیف الدین اور سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کو یاد کیا گیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کارگل کے شہید کیپٹین حنیف الدین نے اپنی شہادت کے ساتھ اُس مشن کی تکمیل کی بنیاد رکھ دی تھی جو سیاچن کے سب سیکٹر ویسٹ میں ہندستانی فوج کو مطلوب تھی۔ آج آس سیکٹر کا نام سب سیکٹر حنیف الدین ہے ۔اس تمہید کے ساتھ آج یہاں ایک تقریب میں شہید کیپٹین حنیف الدین کے بٹالین کرنل انل بھاٹیا نے شہید وطن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ جس پوائنٹ 5990 کو باکستانی قبضے سے آزاد کرانے کے مشن کی تکمیل کی راہ ہموار کرتے ہوئے کیپٹن حنیف الدین نے اپنی جان وطن عزیز کی آبرو پر نچھاور کی تھی اُس مشن کی تکمیل آپریش حنیف کے نام سے کی گئی۔حکومت ہند کی جانب سے اجتماعات پر عائد پابندیاں آج سے متعدد شرائط کے ساتھ ختم کئے جانے کے موقع پر گلوبل اسٹریٹجک پالیسی فاؤنڈیشن نے کرگل کے شہید کیپٹین حنیف الدین کو ان کی شہادت اور سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس تقریب کا اہتمام کیا تھا۔