بھوپال : کارگل وجے دیوس کے موقع پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ملک کے شہیدوں کا یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔مسٹر چوہان نے ٹویٹ میں کہا ہے ‘یہ کارگل وجے دیوس ملک کے جانباز سپوتوں کی ہمت،بہادری اور قربانی کانتیجہ ہے ۔جانبازوں کو ملک کا سلام ۔مسٹر چوہان نے ان لائنوں کے ذریعہ امرشہیدوں کی تعریف کی ہے ‘میں امرشہیدوں کا چارن،ان کے گن گایا کرتا ہوں،جو قرض راشٹر نے کھایا ہے ،میں اسے چکایا کرتا ہوں۔
