اندرا پارک پر اقلیتوں کی للکار دھرنا ۔ ریونت ریڈی کا خطاب
حیدرآباد 14 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ’ کار اور پتنگ ‘ کا سیاسی کھیل کنول کو استحکام پہونچانے کی سازش کا حصہ ہے ۔ مودی سے مقابلہ کرنے کی طاقت صرف کانگریس میں ہے ۔ مسلمان ماضی اور حال کا جائزہ لیں ۔ بی جے پی اور اس کی اے اور بی ٹیموں سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے راہول گاندھی کا ساتھ دیں ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کے اندرا پارک پر منظم کردہ ’ اقلیتوں کی للکار ‘ احتجاجی پروگرام سے خطاب میںان خیالات کا اظہار کیا ۔ شیخ عبداللہ سہیل نے صدارت کی ۔ اس موقع پر کانگریس قائدین اتم کمار ریڈی ، محمد علی شبیر ، فیروز خاں ، مدھو گوڑیشکی ، ڈاکٹر گیتا ریڈی ، انجن کمار یادو ، جگا ریڈی ، جی چناریڈی ، ڈاکٹر شراون ، ظفر جاوید ، سید عظمت اللہ حسینی ، تلنگانہ مہیلا کانگریس کی صدر سنیتا راؤ ، این ایس یو آئی کے صدر بی وینکٹ ، ایس کے افضل الدین ، عظمیٰ شاکر ، محمد مقصود احمد ، ڈاکٹر محمد سلیم ، صمد خاں ، عادل آباد کانگریس صدر ساجد خاں ، ایس محمد واجد حسین ، انیل کمار یادو کے علاوہ کانگریس اقلیتی سیل کے تمام اضلاع صدور آندھرا پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ کے صدر شاہ علی دادا گاندھی اور دوسرے موجود تھے ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے مسلمانوں سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ۔ 12 فیصد مسلم تحفظات کے وعدے کو فراموش کردیا ۔ جب کہ کانگریس نے وعدہ کیا اور مسلمانوں کو تحفظات فراہم کئے جس سے لاکھوں کی تعداد میں مسلم نوجوانوں کو فائدہ پہونچا ہے ۔ کانگریس پارٹی نے مسلمانوں کو صدر جمہوریہ بنایا ۔ نائب صدر جمہوریہ ، گورنرس ، چیف منسٹرس بنایا۔ کسی اور جماعت کو یہ اعزاز حاصل نہیں ۔ کانگریس اقلیتوں کی جماعت ہے۔ اقلیتیں کانگریس پر بھروسہ کریں ۔
( باقی سلسلہ اندرونی صفحات پر )