پتھلگاؤں: چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع کے باغیچا قصبے میں ایک تیز رفتار کار نے پہاڑی کوروا خاندان کے پانچ افراد کو کچل دیا۔ حادثے میں دو افراد ہلاک اور تین شدید زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل رات پیش آئے اس حادثے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دوسری 13 سالہ لڑکی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ حادثے میں دیگر دو زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر رائے پور ریفر کر دیا گیا ہے ۔ واقعہ کے بعد کار ڈرائیور فرار ہو گیا ہے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر اس کی سخت تلاش کی جارہی ہے ۔ حادثہ میں ہلاک ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔