کار حادثہ میں ملوث حیدرآباد اسٹارٹ اپ کے سی ای او کی 3 جنوری تک گرفتاری نہیں ہوگی

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ دسمبر : ( ایجنسیز ) : حیدرآباد کی ایک اسٹارٹ اپ کے 27 سالہ سی ای او کرشنا ملن راؤ کو جو اس کار کو ڈرائیور کررہے تھے جو بائیو ڈائیورسٹی فلائی اوور سے 60 فیٹ نیچے گر گئی تھی ، 3 جنوری تک گرفتار نہیں کیا جائے گا ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے یہ بات کہی ۔ اس حادثہ میں ایک 55 سالہ خاتون کی موت ہوگئی ۔ راؤ کے وکیل نے کہاکہ ’ ڈرائیونگ میں غفلت ‘ کے بجائے پولیس اس کیس میں قتل کی سزا کا مستوجب کا الزام عائد کرنا چاہتی ہے ۔۔