کار خریدی کے معاملہ میں دھوکہ دہی پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ انٹرنیٹ کی تصویر بتاکر کار فروخت کرنے والی ٹولی کو پولیس سائبرکرائم نے گرفتار کرلیا ۔ کم قیمت پر کار فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر ایک شہری کو دھوکہ دینے پر تین افراد 34 سالہ سرکانت ساکن نظام آباد 22 سالہ انکت جین اور 23 سالہ اجین پٹیل ساکنان ایودھیہ نگر بھوپال مدھیہ پردیش کو گرفتار کرلیا ۔ ایک شکایت گذار سے انہو ںنے ایک لاکھ 85 ہزار روپئے لوٹ لئے ۔ انٹرنیٹ سے حاصل شدہ کار تصویر BX-iv کو کم قیمت میں فروخت کرنے کا جھانسہ دیا اور خواہش مند شکایت گذار سے مرحلہ وار سطح پر ایک لاکھ 85 ہزار روپئے حاصل کرلئے اور رابطہ منقطع کرلیا۔ سائبر کرائم رچہ کنٹہ کے مطابق اصلی سازشی سریکانت جو پہلے ریتی کا تاجرتھا ۔ اس نے آن لائین خرید و فروخت کا کاروبار شروع کیا اور کاروبار کے سلسلہ میں اکثر بھوپال جایا کرتا تھا ۔ اس دوران ان دونوں سے اس کی پہچان ہوگئی اور تینوں نے سازش پر عمل شروع کیا ۔ پولیس نے جامہ تحقیقات کرتے ہوئے ان تینوں کو گرفتار کرلیا ۔