کار سرویسنگ کو نہیں گئی ‘اسکراپ ہوگئی

   

کانگریس ٹھان لے تو بی آر ایس 14 ٹکڑے ہوجائیگی ، وینکٹ ریڈی
حیدرآباد 20 جنوری ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ بی آر ایس کی کار سرویسنگ کو نہیں گئی اس کو ٹکڑے کرکے اسکراپ میں فروخت کردیا گیا ہے ۔ اگر ہم ٹھان لیں تو بی آر ایس کے 14 ٹکڑے کرسکتے ہیں ۔ ریاستی وزیر نے آر ٹی سی کلیان بھون میں تلنگانہ الکٹرسٹی ایمپلائز یونین کے کیلنڈر اور ڈائری کی رسم اجراء کرکے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کے ایک ماہ میں ہی بی آر ایس قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔ بی آر ایس کا ایک قائد کانگریس حکومت صرف 6 ماہ کی مہمان ہونے کا دعویٰ کررہا ہے ۔ دوسرا ایک سال میں کانگریس اقتدار سے بیدخل ہونے کی بات کررہا ہے ۔ بی جے پی کے ایک قائد کانگریس ارکان اسمبلی کے ٹی آر سے رابطہ میں ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس کے کئی ارکان اسمبلی کانگریس میں شامل ہونے تیار ہیں اور کانگریس سے رابطہ میں ہے ۔ ہمیں مکمل اکثریت ہے ضرورت پر بی آر ایس کے 14 ٹکڑے کرنے کا انتباہ دیا ۔ بی آر ایس کے 10 سالہ دور میں تلنگانہ عوام کو صرف بتکماں ساڑیوں تک محدود رکھا گیا ۔ اقتدار سے بیدخل ہونے کے بعد کے ٹی آر اور ہریش راؤ کا ذہنی توازن بگڑ چکا ہے ۔ بوکھلاہٹ میں کانگریس کے خلاف من گھڑت الزامات عائد کئے جارہے ہیں ۔ شکست کے باوجود بی آر ایس قائدین کا گھمنڈ برقرار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اقتدار میں برقی ملازمین نے اہم رول ادا کیا اور برقی ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا تیقن دیا ۔ 2