ممبئی : این سی پی لیڈر سنجے شنڈے کی کار شعلہ پوش ہوگئی جس کی وجہ سے وہ کار میں ہی زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔ شارٹ سرکٹ کے باعث کار میں آگ لگی تھی۔ وہ ممبئی۔ آگرہ قومی شاہراہ پر سفر کررہے تھے۔ پنپل گاؤں بسونت ٹول پلازہ کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ کار میں چنگاری پیدا ہونے سے یہ شارٹ سرکٹ ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ کار میں رکھے گئے ہینڈ سینیٹائزر کی وجہ سے کار کو آگ پکڑ لی۔
