کار میں آگ لگ گئی

   

شمس آباد ۔ 13 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد ناکہ کے قریب اتوار کی صبح ایک کار میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش ایا۔ آر جی آئی اے آوٹ پوسٹ انسپکٹر بالراج نے بتایا کہ شمس آباد ایرپورٹ میں ناکہ کے قریب اتوار کی صبح 10 بجکر 55 منٹ پر ایک کار میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فوری پٹرولنگ اور محکمہ فائیر نے مقام پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے ٹریفک کے بہاؤ کو آسان کردیا۔ آوٹ پوسٹ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا۔ ش