حیدرآباد۔/28 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد ٹریفک پولیس نے ایک نوجوان کو کار کی نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک نوجوان جس کی شناخت سندیپ کی حیثیت سے کی گئی ہے نے اپنی کار کا نمبر خود سے تبدیل کرتے ہوئے اس نمبر کو فینسی نمبر پلیٹ میں تبدیل کردیا تھا۔