نئی دہلی : دہلی کے علاقے روہنی میں کار پارکنگ کے سلسلے میں ہوئے جھگڑے میں پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف غیر مہذب سلوک کرنے اور شراب پی کر مار پیٹ کرنے کا معاملہ درج کیا گیا ہے ۔سب انسپکٹر سریندر ہڈا کے خلاف سمے پور بادلی دہلی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ الزام ہے کہ گھر کے باہر گاڑی کھڑئے کرنے کے سلسلے میں نشے میں مدہوش پولیس اہلکار نے بزرگ جوڑے اور ان کے داماد کو بری طرح پیٹا ۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا اور مقامی لوگوں نے اس کی موبائل میں ویڈیو بھی بنا لی ۔
