کار پانی میں بہہ گئی ۔ 5 افراد بچ نکلنے میں کامیاب

   

حیدرآباد 18 جولائی ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میںشدید بارش کے بعد ایک کار پانی میں بہہ گئی ۔ کار میں پانچ افراد سوار تھے اور وہ اشواراؤ پیٹ جارہے تھے ۔ پانی کے تیز بہاؤ میں کار بھی بہہ گئی اور پانچ افراد چیخ و پکار کرنے لگے ۔ کچھ دور وہ کار سے باہر نکل گئے اور جھاڑیوں کو پکڑ کر بچنے میں کامیاب رہے ۔ انتظامیہ ضلع میں راحت کام جاری رکھے ہوئے ہے ۔