حیدرآباد۔ یکم ڈسمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں ایک نوجوان مشتبہ طور پر پیش آئے واقعہ میں فوت ہوگیا۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 24 سالہ محمد سہیل جو پیشہ سے کارپینٹنگ کا کام کرتا تھا پیرزادی گوڑہ علاقہ کے ساکن محمد غوث کا بیٹا تھا۔ یہ نوجوان گزشتہ روز کار پینٹنگ میں مصروف تھا کہ اس کے قریب موجود کاربائیڈ باکس میں دھماکہ ہوا ۔ دھماکہ سے شدید زخمی سہیل کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کاربائیڈ باکس 20 کیلو وزنی تھا اور اس باکس پر تھینر گرنے کے سبب دھماکہ پیش آیا۔ ع