حیدرآباد،25ستمبر (سیاست نیوز) کار ڈرائیور کی لاپرواہی کے نتیجہ میں ہوئے سڑک حادثہ کے بعد کارڈرائیور نے زخمی شخص کو کئی کیلومیٹرتک گھسیٹ کر لے گیاجس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔یہ حادثہ شہر حیدرآباد کے شمس آباد علاقہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ایک کیب ڈرائیور نے لاپرواہی سے گاڑی چلاتے ہوئے ٹووہیلر کو ٹکر دے دی۔اس حادثہ کے نتیجہ میں ٹو وہیلر پر سوار شخص کار پر پھنس گیا تاہم اس کو نہ دیکھتے ہوئے کار سوار اس کو گھسیٹتے ہوئے چھ کیلو میٹر تک لے گیا ۔