کار کو جھیل میں ڈال کر 3 بچوں کے ساتھ اقدام خودکشی ، چاروں کو بچالیا گیا

   

حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ انعام گوڑہ، عبداللہ پور میٹ میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک تالاب سے چار افراد کو زندہ نکالا گیا جو مالی پریشانیوں کے سبب اجتماعی خودکشی کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق بی این ریڈی نگر کا ساکن پیشہ سے کنٹراکٹر اشوک آج صبح اپنے تین بچوں کو مارننگ واک کے بہانے کار میں سوار کروالیا۔ دراصل اشوک اپنے بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ کار جیسے ہی انعام گوڑہ تالاب پہنچی۔ اشوک نے کار کی رفتار کو تیز کردیا اور کار تالاب میں ڈال دی۔ مقامی عوام نے رسی اور ٹیوب کی مدد سے بچوں اور اشوک کو کنارے پہنچایا۔ اشوک نے بتایا کہ مالی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کیلئے اس نے انتہائی اقدام کا منصوبہ بنایا تھا جو ناکام ہوگیا۔ ع