کار کی اسکول بس کو ٹکر ایک خاتون ہلاک

   

کلواکرتی ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : ویلدنڈہ پولیس احاطہ میں آج صبح ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون ہلاک دیگر چار شدید زخمی ہوئے ۔ ای نرسمہلو کے مطابق حیدرآباد میاں پور کے رہنے والے ایک ہی گھر کے چار افراد ماں باپ دو بیٹیاں اپنی کار میں ڈرائیور کے ہمراہ کولا پور ایک شادی کی تقریب جارہے تھے کہ کوٹرا گیٹ کے قریب سامنے سے گذر رہی شاشترا اسکول کی بس کو تیز رفتاری میں پیچھے سے ٹکر دیدی جس کے سبب بھاگیہ لکشمی خاتون جائے واقعہ پر ہی دم توڑ دی جب کہ دیگر 4 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں 108 کے ذریعہ کلواکرتی کے ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے حیدرآباد دواخانہ عثمانیہ بھیج دیا گیا ہے ۔۔