لکھنؤ ۔یکم ؍جون (ایجنسیز) یوپی کے وارانسی۔گورکھپور نیشنل ہائی وے پر موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوان ایک ٹریکٹر کو اوور ٹیک کرکے آگے بڑھ گئے اسی دوران سامنے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار نے انھیں ٹکر دے دی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دو نوجوان تقریباً 20 فٹ ہوا میں اچھل کر نیچے گر گئے۔ چاروںکی موت کی اطلاع ہے۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا ۔