حیدرآباد۔ شہر کے علاقہ مادھا پور میں پیش آئے ایک واقعہ میں کار کی ٹکر سے ایک آٹو ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وائی رمیش کمار ساکن این بی ٹی کالونی آج صبح پانچ بجے آٹو میں جارہا تھا کہ عقبی سمت سے تیز رفتار کار نے اسے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔
