کار کی ٹکر سے ڈرائیور ہلاک

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : حالت نشہ میں تیز رفتار کار چلاتے ہوئے مخالف سمت سے ٹکر دینے والا ایک کار ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ نارسنگی پولیس کے بموجب 40 سالہ وی ناگیشور راؤ جو خانگی ملازم تھا اور بدویل کا ساکن تھا، کل رات 11.30 بجے وہ نارسنگی علاقہ سے اپنی کار میں جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار مرسیڈیز کار کے ڈرائیور نے اُسے ٹکر دے دی۔ اِس حادثہ میں ناگیشور راؤ برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ پولیس نارسنگی نے بتایا کہ مرسیڈیز کا کار ڈرائیور حالت نشہ میں تھا اور ٹکر دینے کے بعد وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اِس سلسلہ میں ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا۔