بڑے پیمانے پر ٹریفک عملہ کارروائی میں مصروف، ایک ہزار تک جرمانہ
حیدرآباد۔26۔ مارچ (سیاست نیوز) کار کے شیشوں پر بلیک فلم لگانے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ ہنوز جاری ہے اور دونوں شہروں میں بڑے پیمانہ پر ٹریفک پولیس عملہ اس کارروائی میں مصروف دیکھا گیا ہے۔ سنٹرل موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت کار کے شیشوں پر سیاہ فلم لگانا قانونی طور پر جرم ہے لیکن کچھ فیصد کی اجازت دی گئی ہے ٹریفک پولیس عملہ مکمل طور پر سیاہ فلم نکلوانے کو ترجیح دے رہا ہے۔ بلیک فلم لگانے کی ان کاروں کو اجازت دی گئی ہے جو Z یا Y کیٹیگری کے زمروں میں آتے ہیں۔ کار کے شیشے اتنے شفاف ہونے چاہئے کہ اس میں سوار ڈرائیور اور دیگر افراد شناخت کے قابل ہوں۔ حالانکہ کار تیار کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے 70 فیصد شیشوں کی شفافیت کے ساتھ گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں لیکن اس کے علاوہ مزید سیاہ فلم لگاکر قانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ٹریفک پولیس یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ کار کے شیشے مکمل طور پر صاف اور شفاف ہونے چاہئے اور کسی بھی قسم کے بلیک فلم لگانا سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر ٹریفک پولیس عملہ از خود کارروائی کرتے ہوئے شیشوں پر لگے ہوئے بلیک فلموں کو نکال دے رہا ہے اور ایک ہزار روپئے کا چالان بھی عائد کیا جارہا ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ موسم گرما کے پیش نظر کئی افراد کار کے شیشوں پر بلیک فلم لگانے کو ترجیح دے رہے ہیں لیکن ٹریفک پولیس کی اچانک مہم سے وہ پس و پیش کا شکار ہوگئے ۔ دونوں شہروں کے اہم سڑکوں پر ٹریفک پولیس عملہ بلیک فلم کے خلاف خصوصی مہم میں حصہ لے رہا ہے اور اب تک کئی کاروں کے سیاہ فلم نکال دیئے جاچکے ہیں۔ ب