کار کے شیشوں پر کالی فلم۔تلگو اداکار کو 700روپئے چالان

   

حیدرآباد۔ 30 مارچ (یواین آئی)تلگو فلموں کے اداکار منچو منوج کی کار کے شیشوں پر کالی فلم ہونے پر پولیس نے ان پر 700روپئے کا چالان کیا۔کار میں کالے شیشے ہونے پر یہ جرمانہ عائد کیاگیا۔ شہر کے علاقہ ٹولی چوکی کے قریب ٹریفک پولیس کی مہم کے دوران پولیس نے اداکار کی کار کو روکا۔ان کی کار کے شیشے کالے تھے جس پر پولیس نے ان پر700روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔پولیس نے ان کی کار کے شیشے سے کالی فلم نکال دی۔سڑک حادثات میں کافی اضافہ پر پولیس کی جانب سے حالیہ دنوں کے دوران یہ خصوصی مہم چلائی جارہی ہے جس میں کار کے شیشوں پر کالی فلم لگانے والوں پر جرمانہ عائد کیاجارہا ہے ۔پولیس نے حالیہ دنوں میں اس مہم کے دوران بعض اہم شخصیات پر بھی جرمانہ عائد کیا جنہوں نے اپنی کار پر کالی فلم چڑھارکھی تھی۔ساتھ ہی پولیس، گاڑیوں پر پریس، پولیس، آرمی، ایم ایل اے کے اسٹیکرس بھی لگانے والوں کے خلاف مہم چلارہی ہے ۔