کار گھر میں گھسی، دو بچیوں کی موت، دو زخمی

   

چھترپور، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع چھتر پور میں آج ایک کار کے گھر میں گھس جانے سے اس کی زد میں آکر دو بچیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور دو دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کے گھوارا تھانہ علاقے کے کاچیا کھیرا میں سڑک کے کنارے واقع ایک گھر میں تیز رفتار کا ر گھس گئی جس سے گھر کے آنگن میں کھیل رہیں چار بچیاں بری طرح زخمی ہوگئیں۔ ان میں سے دو بچیوں نے موقع پر ہی دم توڑد دیا جبکہ دو دیگر زخمیوں کو نزدیکی ضلع اسپتال ٹیکم گڑھ میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے ۔ پولیس نے کارکے ساتھ اس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے ۔