کاسا گرانڈ کے 2.74 ملین مربع فیٹ رہائشی منصوبے

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : جنوبی ہند میں رئیل اسٹیٹ کے لیے ایک جانا پہچانا نام کاسا گرانڈ کا ہے تاہم اب یہ گروپ حیدرآباد میں اپنی موجودگی کا مزید احساس کروانا چاہتا ہے جس کے لیے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جہاں منکھال ، عطا پور ، گاوڈا ولی اور کوم پلی میں 2.74 ملین مربع فیٹ رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی ۔ اس موقع پر کاسا گرانڈ کے بانی اور منیجنگ ڈائرکٹر مسٹر ارون نے کہا کہ حیدرآباد شہر رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں ایک ابھرتا ہوا مقام ہے کیوں کہ اس کا شہری نظام ایک بہترین انفراسٹرکچر سے لیس ہے۔ رہائشی فلیٹس 1.4 کروڑ کی قیمت سے شروع ہوں گے جہاں 100 سے زائد سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ G+2 اسٹرکچر میں 4 اور 5 BHK والے ولاس دستیاب رہیں گے ۔ خصوصی سہولیات میں چھت پر سوئمنگ پول ، زین گارڈن اور دیگر شامل ہیں ۔۔