جوہانسبرگ ۔ 8اپریل (سیاست ڈاٹ کام)کورکرشرچیلنج میں جنوبی افریقی ایتھلیٹ کاسٹر نے اسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ رونالڈو نے زمین پر لیٹ کر45 سیکنڈ میں142بار پاوں کو چھوا جبکہ کاسٹر نے45سیکنڈ میں176بار اپنے پاوں کوچھوکرنیا ریکارڈ بنا دیا۔کورکرشر چیلنج میں دنیابھر کے کھلاڑی شریک ہیں اور لاک ڈاون کی صورتحال میں قرنطینہ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے کو چیلنج کر رہے ہیں۔