سدی ۔ ضلع سدی پیٹ رورل منڈل موضع لنگاریڈی پلی کلاں میں کاشتکاروں کیلئے کارآمد اور مفید مشوروں سے مستفید ہونے کیلئے وزیر خزانہ ٹی ہریش راو نے کسان پنگا ایلا ریڈی کے ہمراہ اجلاس منعقد کیا جسمیں حلقہ اسمبلی کے تعلق رکھنے والے کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعلی کلواکنٹلہ چندرشکیھر راو نے اپنے کھیتوں میں مخصوص طریقہ کار سے فصل کی پیداور میں 42 کنٹل کا اضافہ کیا ہے۔عنقریب میں ہونے والے موسم برسات میں سدی پیٹ حلقہ کے کسان بھی اسی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے 20 ہزار ایکڑ تک فصل کی پیداور میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ مرکزی حکومت ایف سی آئی کی جانب سے باریک چاول کی خریداری کیلئے تیقن ملا ہے۔ موسم برسات کے پیش نظر فصلوں کو تبدیل کرتے ہوئے کپاس، دالوں کی پیداور میں اضافہ کے متعلق وزیر موصوف سے شعور بیدار کیا اسی طرح پام آئیل کھیتوں کے اضافہ پر بھی روشنی ڈالی۔ ربیع و خریف کے موسموں میں فصل کی بہتری کیلئے مخصوص طریقہ کار کے عمل سے دونوں فصلوں سے ایلا ریڈی نامی کسان کو 60 کنٹل کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طریقہ کار سے موسم ربیع میں فی ایکڑ 1 تا 2 کنٹل کا اضافہ ہوگا۔ معمولی طریقہ کار سے فی ایکڑ کو 25 کیلو کھاد درکار ہونے پر مخصوص طریقہ کار سے 8 کلو کھاد پر مکمل ایک ایکڑ زمین پر کاشت کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر کاشت کی پیداور کے اضافہ کے متعلق معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ وزیر خزانہ کی پنگاہ ایلا ریڈی، وینکٹ ریڈی، مہیندر ریڈی نے گلپوشی و شالپوشی کی ہے۔