کاشی وشو ناتھ مندر،مسجد تنازعہ پر فیصلہ دینے والے جج کا تبادلہ، بھیجے گئے شاہجہانپور

,

   

Ferty9 Clinic

وارانسی میں سول جج،سینئر ڈویژن (فاسٹ ٹریک کورٹ) کے عہدے پر تعینات آشوتوش تیواری کا وارنسی سے شاہجہانپور ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔جج آشوتوش تیواری کی عدالت نے ہی کاشی وشو ناتھ احاطے میں واقع گیان واپی مسجد تنازعہ معاملے میں آثار قدیمہ کے سروے کا حکم 8 اپریل کو دیا تھا۔9 اپریل کو ہی ان کا تبادلہ شاہجہانپور کے لئے کر دیا گیا۔ جج آشوتوش تیواری شاہجہانپور میں ایڈیشنل سول جج، سینئر ڈویژن/ ایڈیشینل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے عہدے پر تعینات کئے گئے ہیں۔آشوتوش تیواری کی جگہ مہندر کمار پانڈے کو تعینات کیا گیا ہے،جو ابھی تک باندہ میں تعینات تھے۔دراصل مندر،مسجد احاطے میں سروے کرائے جانے کا معاملہ سال 2019 سے چل رہا تھا۔ وکیل وجے شنکر رستوگی نے پورے گیان واپی احاطے کا سروے کرانے کی عرضی دائر کی تھی۔