کاغذنگر آئی سی ڈی ایس آفس میں ناگ کا راج !

   

کاغذ نگر /8 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے پہاڑ کے قریب موجود آئی سی ڈی ایس آفس میں آفس کے اوقات کے دوران ناگ سانپ کے اچانک نمودار ہونے پر آئی سی ڈی ایس آفس میں خدمت انجام دینے والے ملازمین خصوصی طور پر خواتین ملازمین خوف و دہشت کا شکار ہو گئے ۔ لگ بھگ تین گھنٹوں تک آئی سی ڈی ایس آفس کاغذ نگر میں ناگ سانپ کی ہلچل اور ناگ سانپ آفس کے ایک روم سے دوسرے روم کو تقریباً تین گھنٹوں تک گشت کرنے پر مقامی اسٹاف کے دلوں میں دہشت اور ڈر کا ماحول پیدا ہو گیا اور تمام لوگ آفس سے باہر نکلنے پر مجبور ہو گئے۔ آفس خالی ہو گئی آفس میں صرف ناگ سانپ اکیلا اپنی من مانی کر رہا تھا ۔آئی سی ڈی ایس آفس اسٹاف کی جانب سے سانپ پکڑنے والے شخص کو طلب کرنے پر سانپ کو پکڑ کر گاؤں سے دور جنگل کی طرف چھوڑ دینے پر آئی سی ڈی ایس آفس کے اسٹاف کے علاوہ آفس آنے والے عوام نے راحت کی سانس لی۔