کاغذنگر : ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کی من مانی کے خلاف احتجاج

   

احتجاجی لاری اورنرس اسوسی ایشن سے کانگریس اور سی پی ایم قائدین کا اظہار یگانگت

کاغذ نگر/24 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر لاری اونرس اسوسی ایشن صدر کشور بابو کی زیر نگرانی لاری اونرس اسوسی ایشن کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کی من مانی کے خلاف لاری اونرس اسوسی ایشن کاغذ نگر نے ہفتے کے روز سے غیر معینہ بھوک ہڑتال کا آغاز کر دیا، لاری اونرس اسوسی ایشن کی بھوک ہڑتال کیمپ کو پہنچ کر مختلف پارٹی قائدین اور عوام کی جانب سے اظہار یگانگت کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں سی پی ایم قائد منجم آنند آج کانگریس پارٹی ضلع صدر وشوا پرساد، کانگریس پارٹی قائد راوی سر ینواس اور کانگریس پارٹی قائدین نے بھوک ہڑتال کیمپ پہنچ کر لاری اونرز اسوسی ایشن سے اظہار یگانگت کرتے ہوئے مدد کا اعلان کیا، اس موقع پر مختلف پارٹی قائدین نے کہا کہ ایس پی ایم پیپر فیکٹری انتظامیہ بی آر ایس حکومت کے ساتھ مل کر اپنی من مانی کرتے ہوئے عوامی راستوں کو بند کرتے ہوئے اور مقامی لاری اونرس اسوسی ایشن کے ساتھ ناانصافی کرتے ہوئے دوسرے مقامات کے لاری اونرس کو مدد کرتے ہوئے اور مقامی لاری اونرس کے ساتھ نا انصافی کی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی لاری اونرس اسوسی ایشن کو معاشی طور پر کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس لیے مقامی لاری اونرس اسوسی ایشن کے ساتھ انصاف کرنے کا ایس پی ایم پیپر فیکٹری انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا گیا، ورنہ اس بھوک ہڑتال کیمپ میں سیاسی پارٹی قائدین بھی حصہ لیتے ہوئے بھوک ہڑتال میں شدت پیدا کرنے کا ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کو انتبا دیا۔