کاغذ نگر 17 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر پریس کلب ٹی سریندر اور کاغذ نگر پریس کلب نائب صدر محمد عبدالجمیل کے زیر نگرانی میں مقامی تلگو و اردو سینئر جرنلسٹوں کے ساتھ مل کر کاغذ نگر سب کلکٹر شردا شکلا سے ملاقات کرتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے تحیری طور پر یادداشت پیش کی گئی، اس موقع پر کاغذنگر پریس کلب صدر ٹی سریندر اور پریس کلب نائب صدر و سیاست اسٹاف رپورٹر محمد عبدالجمیل نے کہا کہ کاغذ نگر پریس کلب نہ رہنے کی وجہ سے جرنلسٹوں کے علاوہ پریس میٹ دینے والوں کو کافی دشواریاں ہو رہی ہیں۔ اس لیے ڈیویژن ہیڈ کوارٹر کاغذ نگر میں پریس کلب کے لیے اراضی کی منظوری، جرنلسٹوں کو رہائشی پٹے جات کی منظوری، اور پریس کلب بلڈنگ کے تعمیراتی کاموں کے لیے حکومت سے بجٹ کی منظوری کرنے کا مطالبہ کیا گیا. تاکہ بے لوث عوامی خدمت انجام دینے والے صحافیوں کے ساتھ انصاف ہو سکے. بعد ازاں پریس کلب کاغذ نگر کی جانب سے کاغذ نگر سب کلکٹر شردہ شکلا اور کاغذ نگر تحصیلدار کرن کمار سے الگ الگ ملاقات کرتے ہوئے جرنلسٹوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے یاداشت پیش کی گئی۔ اس موقع پر کاغذ نگر پریس کلب کے اراکین کمیٹی سینئر جرنلسٹ مدھو کر، تر مالا چاری، گندم سرینواس، محمد سمیر،سریکانت، سنتوش، راجو اور دوسرے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شردا شکلا نے کاغذ نگر پریس کلب اراکین ک ساتھ انصاف کرتے ہوئے جرنلسٹوں کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا تیقن دیا۔