کی جانب سے ائمہ و موذنین میں راشن کٹس کی تقسیم
کاغذنگر /13 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کمرم بھیم آصف آباد ضلع صدر نظیر احمد کی زیر قیادت میں آئیٹا اور ٹیچرس کی موجودگی میں کاغذنگر کے 24 مساجد کے رتبہ و موذنین کے 53 افراد میں گھریلو اشیاء اور راشن کٹس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ ان کے علاقہ مقامی صاف صفائی کرنے والے ملازمین میں بھی آئیٹا ٹیچرس کی جانب سے راشن کٹس کی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر نظیر احمد نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر آئیٹا اردو ٹیچرس اسوسی ایشن نے مقامی سطحی پر صاف صفائی کے کاموں کو انجام دینے والے ملازمین میں بھی راشن کٹس کی تقسیم کی گئی ہے۔ اس موقع پر آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن کے قائدین معراج احمد خان ، حمایت علی ، محمد خلیل الدین ، عطاء الرحمن ، محمد مصطفی اور دوسرے بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں مسجد معراج امام و خطیب مولانا محمد مسیح الدین اشرفی نے کورونا وائرس کی وباء سے سارے عالم کے مسلمانوں اور خصوصاً کاغذنگر کے مسلمانوں کی حفاظت کیلئے اللہ تعالی سے دعاء کی ۔