کاغذنگر : کاغذنگر کے علاوہ اطراف و اکناف کے علاقوں میں مووجد اگریکلچر گوڈان اور زرعی دوکانات کا آج اگریکلچر ٹاسک فورس آفیسر تروپتی اور محترمہ سری دیوی اور محترمہ سری وانی نے مختلف دوکانات پر دھاوے کرتے ہوئے تفصیلی طور پر معائنہ کیا گیا ۔ اس موقع پر گوڈان اور زرعی دوکانات میں نقلی اشیاء کی فروخت سے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی اور تفصیلی طور پر دوکانات کی تلاشی لی گئی ۔ اس موقع پر اگریکلچر ٹاسک فورس آفیسرس نے کہا کہ مقامی زرعی دوکانات میں نقلی کپاس کے تخم کی فروختی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی عوام اور کسانوں سے اپیل کی کہ جہاں پر بھی زرعی دوکانات میں نقلی بیجوں ( تخم ) کی فروختی کرنے والوں کی اطلاع اگریکلچر ٹاسک فورس کو دینے کا مشورہ دیا گیا ۔ اس موقع پر اگریکلچر آفیسر کرشنا بھی موجود تھے ۔
