کاغذنگر میں بحال راستہ کو بند کرنے کے خلاف احتجاج

   

میونسپل کونسل ارکان اور ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ میں لفظی تکرار، راستہ پھر بحال

کاغذ نگر /21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میں دو دنوں سے ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ اور مونسپل کونسل کی جانب سے آپسی اختلافات زور پکڑ چکی ہیں۔ ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے بند کیے گئے راستوں کو میونسپل کونسل کی جانب سے عوام کیلئے راستوں کو بحال کرتے ہی دوبارہ ایس پی ایم انتظامیہ کی جانب سے عوامی راستوں کو کمپاؤنڈ کرتے ہوئے بند کر دیا گیا، جس پر کاغذ نگر میونسپل کونسل نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کلکٹر کے بھی اصف اباد کو تحریری طور پر شکایت کرتے ہوئے ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ پر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اور اج کاغذ نگر مونسپل کونسل اور وائس چیئرمین راجیندر، شیخ دستگیر، سنگیتا، ایم اے وسیم کے علاوہ ضلع پریشد چیئرمین کے کرشنا راؤ اور مقامی سیاسی پارٹی قائدین ٹی یو منجم سرینواس ، منجم انند، ایم ائی ایم صدر عبدالمومنین، کشور بابو کے علاوہ کانگرس پارٹی, بی جے پی پارٹی, بی ار ایس, سی پی ایم کے ساتھ کاغذ نگر کے عوام کے ہمراہ تمام سیاسی پارٹی قائدین نے بند کیے گئے راستے کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا لیکن ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے عوامی راستے کو بحال کرنے کی امید نہ نظر انے پر دھرنے میں شدت پیدا کرتے ہوئے بلڈوزر کو طلب کر لیا گیا, اس کی اطلاع ملتے ہی مقامی ڈیونل سپرننٹ اف پولیس کرونا کر نے پولیس عملہ کے ساتھ دھرنا کیے جانے والے مقام پر پہنچ کر احتجاجیوں کو سمجھانے کی کوشش کی ۔لیکن کاغذ نگر میونسپل کونسل اپنی ضد پر اڑے رہے اور بولڈرزر کو طلب کرتے ہوئے ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے دوسری مرتبہ بند کیے گئے عوامی راستے کو بحال کیا گیا، اسی اثنا میں میونسپل کونسل اور ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ کے درمیان لفظی تکرار کے درمیان راستے کو بحال کر دیا گیا، دوسری مرتبہ عوامی راستے کو میونسپل کی جانب سے بحال کیے جانے پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اب دیکھنا ہے کہ رات کے اوقات ایس پی ایم فیکٹری انتظامیہ راستے کو بند کرے گا یا نہیں۔