کاغذ نگر۔کاغذ نگر میں رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی جانب سے 24 دسمبر کے روز 22 غریب اور نادار لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کے لئے لائے گئے سامان کا اور اجتماعی شادیوں کے کاموں کا آج رکن اسمبلی اور ان کی اہلیہ نے دورہ کرتے ہوئے تفصیلی طور پر جائزہ لیا، اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کہا کہ غریب اور ضرورت مند کی مدد اور خدمت کرنے سے مجھے دلی سکون ملتا ہے، اس لیے کل جمعہ کے دن 24 دسمبر کے روز غریب اور مستحق لڑکے اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلاح و بہبود کے کاموں کو اور عوامی خدمت کرنا اچھا لگتا ہے۔ اس لیے غریب اور مستحق افراد کو مفت میں کھانا کھلانے کا نظم کے علاوہ اور بھی دوسرے کاموں کو کونیرو ٹرسٹ کی جانب سے انجام دیا جا رہا ہے۔ کل اجتماعی شادیوں سے متعلق تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے۔
