کاغذنگر۔ 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )کاغذ نگر مونسپل بلدیہ میں انتخابات کے پیش نظر کاغذ نگر میں سیاسی ماحول گرم ہے۔ ہر پارٹی عوام کو اپنی طرف راغب کرنے کوشاں ہے۔ اس سلسلے میں آج کاغذ نگر بلدیہ وارڈ نمبر 25 میںآج کانگریس اسٹیٹ جنرل سیکریٹری اقلیتی سیل عبدالشکیل نے کانگریس مائناریٹی ضلع صدر یونس حسین، کانگریس این مائنارٹی قائدین محمد صادق، سورج، محمد تمیم، پیریا درشن اور کانگرس پارٹی بلدیہ وارڈ نمبر 25 کے امیدوار درگم سورج کے ساتھ مل کر گھر گھر انتخابی مہم چلاتے ہوئے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس مونسپل امیدوار درگم سورج کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلوانے کا عوام کو اپیل کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریاستی کانگریس حکومت عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کوشاں ہے ، کانگرس پارٹی دور حکومت میں غریب عوام اور تلنگانہ کی 4 کروڑ آبادی کی فلاح و بہبود کی ترقی ممکن ہے،اور بی آر ایس حکومت میں گزشتہ 10 سالوں میں تلنگانہ ریاست کو کھوکھلا کر دیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے تلنگانہ کی معاشی حالت ٹھپ ہو چکی ہے۔ اس لیے کاغذ نگر بلدیہ کے 30 وارڈس کیساتھ ساتھ ریاست تلنگانہ میں جاری بلدیہ انتخابات میں کانگریس امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلواتے ہوئے تلنگانہ کے مختلف اضلاع کی ترقیاتی کاموں میں اہم رول ادا کرنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ اس موقع پر کانگریس قائدین اور خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔