ضلع ایس پی کے سریش کمار کا انکشاف ، بڑی مقدار میں دیگر مسروقہ اشیاء بھی ضبط
کاغذنگر۔ آصف آباد مستقر کے اے آر پولیس ہیڈ کوارٹر میں پریس میٹ کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار نے اپنے ہمراہ کاغذ نگر ٹاؤن سرکل انسپکٹر آف پولیس رویندر، کوٹلہ سرکل انسپکٹر آف پولیس سوامی اور سب انسپکٹر آف پولیس سرپور ٹاون راوی کمار کے ساتھ مل کر پر یس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرپور ٹاؤن کے بالاجی وینکٹیشورا مندر سے لگ بھگ 800 سالہ مورتیوں کو چوری کرنے والا شخص گرفتار ہو گیا، انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرپورٹاؤن پولیس اسٹیشن کے حدود میں بالاجی وینکٹیشورا مندر کے چوری کیے گئے مورتیوں کو پکڑنے کیلئے سی سی فوٹوز اور خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی چور کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔ بالاجی وینکٹیشورا مندر کی مورتیوں کی چوری کرنے والا شیخ محبوب ضلع بھدرادری کتاگڈم عادی سارق ہے، مختلف مقامات پر مختلف کیس میں ملوث ہے، کل شیخ محبوب ونکٹ راوپیٹ سے ہوتے ہوئے ریاست مہاراشٹر کو فرار ہونے کی کوشش کرنے کے دوران ہماری پولیس نوجوانوں نے گرفتار کرلیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غلط کاموں کو انجام دینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ اس لیے غیر قانونی کاروبار کرنے والے اور غیر قانونی کاروبار کا ساتھ دینے والے افراد کو باز آنے کا مشورہ دیا۔ مختلف مقامات میں چوری کیے گئے بڑی مقدار میں سونے کے زیورات، چاندی کے زیورات, مورتیوں اور نقد رقم کو ضبط کر لیا گیا, بعد ازاں مقامی اخباری نمائندوں کے روبرو سارقین کے ساتھ مندر کی مورتیوں کو خریدنے والا ستیا کو بھی پیش کیا گیا۔