مقامی مسلمانوں میں خوشی کی لہر ، شگفتہ فردوس کے سب کلکٹر بننے کے امکانات
کاغذ نگر ۔یکم اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر کی مسلم لڑکی کو گروپ ون امتحانات میں اسٹیٹ 18 واں رینک حاصل کرنے پر مسلم اقلیتوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کون کہتا ہے کہ لڑکیاں والدین پر بوجھ ہوتی ہیں، دین اسلام میں لڑکیوں کو برکت اور رحمت والی نظروں سے دیکھا جاتا ہے۔ کیونکہ لڑکیاں اپنے ساتھ اپنا رزق خود لے کر آتی ہیں۔ کاغذ نگر کے ہیڈ کانسٹیبل سید حبیب کی لڑکی نے شادی ہونے کے باوجود یہ ثابت کر دکھایا کہ لڑکیاں والدین پر بوجھ نہیں ہوتی بلکہ لڑکیوں کی بدولت والدین کے گھروں کی رونق بڑھ جاتی ہے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ کاغذ نگر کے ساکن و محکمہ پولیس ڈپارٹمنٹ میں ہیڈ کانسٹیبل کی خدمت انجام دینے والے سید حبیب الرحمن کی لڑکی اور شیخ پرویز کی اہلیہ شگفتہ فردوس موجودہ اسکول اسسٹنٹ گورنمنٹ اسکول حیدرآباد میں برسر خدمت ہے، اپنے گھریلو کام کاج کے علاوہ تعلیمی میدان میں وقت نکالتے ہوئے گروپ ون امتحان میں شرکت کرتے ہوئے کاغذ نگر کے نام کو روشن کر دیا, اور تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعے گروپ ون کے نتائج کا اعلان کرنے پر شگفتہ فردوس ساکن کاغذ نگر کو ریاست تلنگانہ میں اسٹیٹ 18 واں رینک حاصل ہونے پر شگفتہ فردوس کے افراد خاندان و اقلیتوں کے علاوہ کاغذ نگر کہ عوام میں خوشی و مسرت کے ساتھ مختلف علاقوں سے سید حبیب الرحمن کی لڑکی کو گروپ ون امتحانات میں 18واں رینک حاصل کرنے پر مبارک بادی کا سلسلہ شروع ہوا۔ شگفتہ فردوس کے ریاست تلنگانہ میں اسپیشل ڈپٹی کلکٹر کے عہدے پر فائض ہونے کے امکانات روشن ہیں۔