کاغذنگر کے ممتاز شاعر و صحافی ڈاکٹر رحیم رامیش کو کارنامہ حیات ایوارڈ

   

کاغذ نگر/14 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاغذ نگر کے ممتاز شاعر و صحافی ڈاکٹر رحیم رامِش کو ان کی بہترین خدمات کے سلسلے میں اردو اکیڈمی کی جانب سے کارنامہ حیات ایوارڈ بدست عالیجناب محمود علی ریاستی وزیر داخلہ عطا کیا گیااس موقع پر صدر نشین اردو اکیڈمی جناب خواجہ مجیب الدین صدر نشین حج کمیٹی جناب محمد سلیم صدر نشین ریاستی اقلیتی کمیشن جناب طارق انصاری مشیر تلنگانہ اقلیتی بہبود جناب اے کے خان صاحب ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈمی جناب شفیع اللہ بھی موجود تھے ڈاکٹر رحیم رامِش کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں موصوف ایک اچھے شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اچھے صحافی اور معلم بھی ہیں انھوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی سے حاصل کی۔ ڈاکٹر رحیم رامِش کے اب تک چار شعری مجموعے ”کاغذی پیرہن ” رنگ و رامِش” سْرود” چھپ کر منظر عام پر آچکے ہیں اس کے علاوہ دو شعری مجموعے ”جذباتِ رامِش” اور ”شہرِ سخن” اور دونثری تصانیف ”حیدرآباد کے رباعی گو شعراء ” اورراشد آزر فن اور شخصیت ” زیرِ طبع ہیں ڈاکٹر رحیم رامِش نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ان کے والدین کی دعا اور ان کے مداحوں کی حوصلہ افزائی کی وجہ انھیں کارنامہ حیات ایوارڈ ملا اور آج اس مقام پر پہنچ چکے ہیں راقم الحروف کی یہ دعا ہے کہ موصوف دن دونی رات چوگنی ترقی کریں ملک کا نام روشن کریں اس موقع پر جناب مقبول حسین ریٹائر میونسپل کمشنر, جناب عبدالشکیل ریاستی جنرل سکریٹری کانگریس پارٹی اقلیتی, جناب عبد الجمیل اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست اور جناب عابد احمد اسٹاف رپورٹر روزنامہ منصف اور جناب داود احمد صوفی کے علاوہ اساتذہ اور دوست و احباب نے ڈاکٹر رحیم رامِش کو کارنامہ حیات ایوارڈ ملنے پر پْر خلوص مبارکباد دی اوران کے مستقبل کیلئے دعائیں کیں۔