کاغذ نگرمیں 120 ووٹرس کے نام غائب

   

ووٹرس کانام درج کرنے مسلم قائدین کی میونسپل عہدیدار سے نمائندگی

کاغذ نگر ۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میونسپل وارڈ نمبر 9 سے 120 ووٹرس کے ناموں کو غائب کرنے کے خلاف آج یعنی 31 ڈسمبر کے روز سابقہ میونسپل وائس چیرمین عبدالسبحان اور ٹی آر ایس میناریٹی یوتھ قائدین متین پاشاہ، سید تاج کے علاوہ مسلم نوجوانوں نے میونسپل کمشنر اور میونسپل مینجر ستیش سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات بتائی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کاغذ نگرمیونسپل وارڈ نمبر 9 میں جملہ ووٹرس 1430 تھے لیکن وارڈ نمبر 9 میں سے 120 ووٹرس کے ناموں کو غائب کردیا گیا ہے۔ میونسپل وارڈ نمبر 9 سے غائب ہوئے 120 ووٹرس کو دوبارہ اس وارڈ نمبر 9 میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اگر وارڈ نمبر 9 سے غائب ہوئے ووٹرس کو دوبارہ اس وارڈ میں شامل نہیں کئے گئے تو بڑے پیمانہ پر احتجاجی پروگراموں اور الیکشن کمیشن سے رجوع ہونے کی شکایت کی ۔ بعد ازاں تحریری طور پر وارڈ نمبر 9 سے غائب ہونے والے 120 ووٹرس کے ناموں کو دوبارہ اس وارڈس میں شامل کرنے کیلئے یادداشت پیش کی گئی ۔